بنگالی حکومت نے اپوزیشن کو پھر ’پھنسا‘ لیا

بنگالی حکومت نے اپوزیشن کو پھر ’پھنسا‘ لیا
بنگالی حکومت نے اپوزیشن کو پھر ’پھنسا‘ لیا
کیپشن: khalida zia

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کو سزائیں دینے کے بعد بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاءسمیت حزبَ اختلاف کے کئی رہنماﺅں کیخلاف بدعنوانی کے مقدمات چلائے جارہے ہیں، فلاحی فنڈ میں لاکھوں ڈالرز فراڈ کے اس مقدمے کی باقاعدہ کارروائی اگلے ماہ شروع ہوگی ۔ جنوری میں خالدہ ضیاءکی جماعت بی این پی نے عام انتخابات کا بائیکاٹ کردیا تھااور حسینہ واجد کی کامیابی مسترد کرتے ہوئے نئے الیکشن کا مطالبہ کیا تھا،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خالدہ ضیاءاور ان کے ساتھیوں پر سابق صدر ضیاءالرحمان کے نام پر فلاحی ٹرسٹ سے تین کروڑ دس لاکھ ٹکے حاصل کیے جانے کا الزام ہے۔