رینجرز نے دوموٹرسائیکل سواروں کو گولی ماردی

رینجرز نے دوموٹرسائیکل سواروں کو گولی ماردی
 رینجرز نے دوموٹرسائیکل سواروں کو گولی ماردی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے ناکے پر نہ رکنے والے موٹر سائیکل سواروں کو گولی مار دی ۔سماءنیوز کے مطابق ان دونوں کو میٹروول کے قریب رکنے کا اشارہ کیا مگر انہوں نے پروانہ کی اور رینجرز نے فائرنگ کردی جس سے دونوں موٹرسائیکل سوار زکمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق دونوں نوجوان ثاقب اور ندیم مسلح تھے اور انہوں نے رینجرز پر فائرنگ بھی کی تھی۔ڈنیا نیوز کے مطابق رینجرز نے فیکٹری ملازم کو گولی ماری جبکہ ندیم راہگیر تھا جو ذد میں آگیا ۔رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزموں کا تیسرا ساتھی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ڈی جی رینجرز نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اورتحقیقاتی کمٹی قائم کردی ہے۔یہکمیٹی جمعے کو رپورٹ پیش کرے گی جبکہ اسی دوران رینجرز کے اہلکار حراست میں رہیں گے۔

مزید : کراچی