گوگل "لاجواب "ہوگیا

گوگل "لاجواب "ہوگیا
گوگل

  

میلبورن (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی ریسرچ ایجنسی نے ایک تازہ ترین تحقیق جاری کی ہے جس میں گوگل پر کی جانے والی سرچز کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کمپنی کی پیش کردہ رپورٹ انتہائی حد تک حیران کن ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہر مہینے اوسطاً 1000 لوگ گوگل پر سرچ کرتے ہیں کہ ڈیڈ باڈی کیسے چھپائی جائے جبکہ 1900 لوگ یہ ڈھونڈتے ہیں کہ قتل کر کے کیسے بچا جائے، 110 امریکی تلاش کرتے ہیں کہ بلی سے پیار; کیسے کیا جائے جبکہ 390 ہر ماہ اس بارے میں پریشان ہوتے ہیں کہ بلی کے دل میں اپنے لئے محبت کیسے پیدا کریں، ہر ماہ 18,100 افراد یہ پوچھتے ہیں کہ کیا امریکی گلوگارہ لیڈی گاگا مرد ہیں؟ 9,900 ٹوٹے دل کو جوڑنے کے طریقے ڈھونڈتے ہیں۔ مزید یہ کہ ہر ماہ 40,500 افراد گوگل سے دریافت کرے ہیں کہ شادی کرنے کا کیا طریقہ ہے۔ 22,000 افراد اپنی موجودہ ملازمت سے تنگ ہوتے ہیں اور 40,500 لاٹری جیتنے کے طریقوں کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے بہت سے سوالات کا جواب شاید کسی کو معلوم نہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ لوگ گوگل کا رُخ کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ شاید ان کا خیال ہے کہ گوگل سے کی جانے والی باتیں& کوئی اور نہیں پڑھ رہا لیکن یہ درست نہیں۔ اگر آپ بھی کبھی اس قسم کی مشکل میں پھنس جائیں تو یہ بات یاد رکھئیے گا۔

مزید : تفریح