نسوانی ختنہ کے خلاف مہم، بھارتی و پاکستانی مرد بھی خواتین کے شانہ بشانہ

نسوانی ختنہ کے خلاف مہم، بھارتی و پاکستانی مرد بھی خواتین کے شانہ بشانہ
 نسوانی ختنہ کے خلاف مہم، بھارتی و پاکستانی مرد بھی خواتین کے شانہ بشانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) نسوانی ختنہ کے خلاف مہم میں بھارتی اور پاکستانی مرد بھی خواتین کے شانہ بشانہ آکھڑے ہوئے۔ بھارت میں نسوانی ختنوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ ماہ اس بہیمانہ رسم کے خلاف عالمی دن بھی منایا گیا اور اسے روکنے کیلئے عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کی جانب سے اقدامات کا اعلان بھی کیا گیا۔ بھارت میں ایک برادری مذہبی رسومات کے نام پر خواتین کے ختنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ، جس کے خلاف کچھ عرصہ قبل خواتین کی جانب سے مہم کا آغاز کیا گیا۔سات سال کی عمر میں اس قبیح رسم کی بھینٹ چڑھنے والی معصومہ رانالوی نامی خاتون نے اس رسم کے خلاف سوشل ویب سائٹ پر آواز بلند کی، فیس بک پر اس نے نسوانی ختنہ کے خلاف مہم کیلئے ایک پیچ بنایا ہے، اس مہم کی حمایت کیلئے پاکستان اور بھارت کے ہزاروں مردوں نے بھی پیج کو لائک کیا۔ بوسٹن میں ایک پاکستانی طالب علم عمار کریم جی کاکہنا ہےکہ یہ صرف عورتوں کا مسئلہ نہیں بلکہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے،انہیں احساس ہے کہ 5 برس قبل ان کی چھوٹی بہن کو بھی اس اذیت سے گزرنا پڑا تھا۔