سمندر پار پاکستانیوں کو زبان ، ہنر اور تربیت کی کمی کا سامنا ہے، سینٹ کمیٹی

سمندر پار پاکستانیوں کو زبان ، ہنر اور تربیت کی کمی کا سامنا ہے، سینٹ کمیٹی
سمندر پار پاکستانیوں کو زبان ، ہنر اور تربیت کی کمی کا سامنا ہے، سینٹ کمیٹی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیوں اور ترقی و سائل انسانی کے چیئرمین سینیٹر باز محمد خان کی صدارت میں منعقد اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کے اندرون اور بیرون ملک مسائل پر وزارت خارجہ ، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں نے بریفنگ دی ۔ اجلاس میں کمیٹی کے پچھلے اجلاس میں دی گئی سفارشات پر عمل در آمد پر غورو خوص ہوا ۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے بجھوائے گئے بھاری زرمبادلہ کی وجہ سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات پرتے ہیں۔ وفاقی وزارتیں ان پاکستانیوں اور ان کے خاندانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ کمیٹی اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ ڈاکٹر عرفان یوسف شامی نے آگاہ کیا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے 2011 میں 11 ارب اور اس سال 18 ارب 45 کروڑ زرمبادلہ بھجوایا ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کو زبان ، ہنر اور تربیت کی کمی کا سامنا ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہی اور حل کیلئے جنرل (ر) عبدالقیوم کی سربراہی میں تین رکنی ذیلی کمیٹی قائم کی گئی ۔

مزید :

اسلام آباد -