فکس اٹ کے عالمگیر کو وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے باہر کچرا لے جانا مہنگامہنگا پڑگیا، عدالت نے فرد جرم عائد کر دی

فکس اٹ کے عالمگیر کو وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے باہر کچرا لے جانا مہنگامہنگا پڑگیا، ...
فکس اٹ کے عالمگیر کو وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے باہر کچرا لے جانا مہنگامہنگا پڑگیا، عدالت نے فرد جرم عائد کر دی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی عدالت نے وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے باہر کچرا لے جانے اور پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کے کیس میں فکس اٹ کے عالمگیر اور اسے کے ساتھی سیف اللہ پر فرد جرم عائد کر دی۔دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ساﺅتھ کی عدالت میں وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے باہر کچرا پھینکنے اور پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کی سماعت ہوئی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

عدالت نے کیس میں ملوث فکس اٹ کے عالمگیر اور اسے کے ساتھی سیف اللہ پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے گواہوں کو طلب کر لیاہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

عالمگیر خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا صرف احتجاج کے لئے گیا تھا۔ احتجاج جرم ہے تو جرم بار بار کروں گا۔ میری وجہ سے بہت سی سیاسی جماعتیں صفائی میں لگ گئی ہیں۔ میرے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔

مزید :

کراچی -