سعودی عرب سے مہنگا ترین ہیرا چراکر بھاگنے والے شخص نے ایسا روپ دھار لیا کہ عرب ملک غصے میں آکر بھی کچھ نہیں کرپارہا

سعودی عرب سے مہنگا ترین ہیرا چراکر بھاگنے والے شخص نے ایسا روپ دھار لیا کہ ...
سعودی عرب سے مہنگا ترین ہیرا چراکر بھاگنے والے شخص نے ایسا روپ دھار لیا کہ عرب ملک غصے میں آکر بھی کچھ نہیں کرپارہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنکاک (نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک بہت بڑے چور نے سعودی شہزادے کے کروڑوں کے ہیرے چرانے کے بعد ایسی چالاکی دکھائی کہ سزا پانے کی بجائے الٹا ’مقدس شخصیت‘ بن کر بیٹھ گیا ہے۔
اخبار ٹائمز آف انڈیاکے مطابق کریانگ کرائی ٹیکا مونگ نامی تھائی باشندے نے 1989ءمیں ایک سعودی شہزادے کے محل سے دو کروڑ ڈالر (تقریباً دوارب پاکستانی روپے)مالیت کے ہیرے چرائے۔ یہ شخص سعودی شہزادے کے محل میں خدمت گارکے فرائض سرانجام دیتا تھا۔ ہیروں کی چوری کے بعد تھائی لینڈ اور سعودی عرب کے درمیان حالات سخت کشیدہ ہوگئے کیونکہ سعودی حکومت کی درخواست کے باوجود تھائی لینڈ میں ہیروں کا کوئی سراغ نہ لگایا جاسکا۔ جب سعودی حکومت کی طرف سے دباﺅ بڑھا تو تھائی لینڈ نے کچھ ہیرے واپس کردئیے لیکن ان میں سے بھی اکثر جعلی نکلے۔

مزید جانئے: 60 لاکھ روپے کا آئسکریم کا ایک کپ، اتنی مہنگی کیسے ہوسکتی ہے؟ خصوصیات جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
دریں اثناءتھائی لینڈ میں تحقیق کے لئے جانے والے ایک سعودی بزنس مین کو غائب کردیا گیا جبکہ تین سفارتکاروں کو قتل کردیا گیا۔ ان واقعات کے بعد سعودی عرب اور تھائی لینڈ کے تعلقات ایسے خراب ہوئے کہ آج تک کوئی بہتری نہیں آ سکی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی خرابی کا سبب بننے والا چور کریانگ کرائی جیل جانے کی بجائے بدھ مت کا راہب بن گیا ہے ۔ مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ اس کے چرائے گئے ہیروں میں ایک انتہائی قیمتی نیلا ہیرا بھی شامل تھا اور اس کا خیال ہے کہ اس ہیرے کی نحوست کی وجہ سے اس پر اور اس کے خاندان والوں پر بڑی مصیبتیں نازل ہوئی ہیں ۔ان مصیبتوں سے چھٹکارا پانے کے لئے اب اس نے دنیا داری کو خیرباد کہہ کر راہبانہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی حکام کا خیال ہے کہ اس شخص نے کچھ ہیرے فروخت کردئیے جبکہ زیادہ تر تھائی لینڈ کے اعلیٰ افسران نے غائب کرلئے، جن میں کروڑوں کی مالیت کا نیلا ہیرا بھی شامل تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -