جو الزام ایم کیوا یم پر اب لگ رہے ہیں وہ روز اول سے لگتے آئے ہیں،ہر دور میں مسترد ہی کیاہے :فاروق ستار

جو الزام ایم کیوا یم پر اب لگ رہے ہیں وہ روز اول سے لگتے آئے ہیں،ہر دور میں ...
جو الزام ایم کیوا یم پر اب لگ رہے ہیں وہ روز اول سے لگتے آئے ہیں،ہر دور میں مسترد ہی کیاہے :فاروق ستار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ ایم کیو ایم پر را سے فنڈنگ اور بھارت سے تعلقات کے الزامات نئی بات نہیں، ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی ایسے الزامات کو مسترد کیا اور اب بھی کرتی ہے۔

ایم کیو ایم کے 32 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں جناح گراونڈ کراچی میں جلسہ منقعد کیا گیا، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کسی اور کی وکٹ پر کھیلنے کے بجائے سب کو اپنی وکٹ پر کھلائے گی، جو الزام ایم کیو ایم پر اب لگ رہے ہیں وہ روز اول سے لگتے چلے آئے ہیں جنہیں ہر دور میں ایم کیو ایم نے مسترد ہی کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر یہ الزام عدالت کے ذریعے لگے تو ایم کیو ایم عدالت میں بھی انکا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ایم کیو ایم سے بغاوت کی انہیں نام اسی جماعت نے دیا ہے۔اس موقع پر ایم کیو ایم کی جانب سے ملک میں 20 صوبوں کے قیام، مردم شماری کرانے اور بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کے حق میں قرارداد بھی منظور کی گئی۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -