کولکتہ،پاک بھارت میچ کا ٹکٹ 20 ہزار بلیک میں بکنے لگا

کولکتہ،پاک بھارت میچ کا ٹکٹ 20 ہزار بلیک میں بکنے لگا

  

کولکتہ (آن لائن) پاک بھارت کرکٹ دنگل کا بخار بھارت میں شائقین کرکٹ کے لئے 500 سے 2000 روپے میں فروخت ہونے والا میچ کا ٹکٹ 20 ہزار روپے میں بلیک ہو رہا ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے کا ٹکٹ تاریخ کی طرح اس بار بھی بلیک مارکیٹ میں اپنی حدوں کو چھونے لگا۔ جیتنا بلند کرکٹ کے متوالوں کا جوش ہے قیمت بھی بلیک میں اتنی ہی اونچی پہنچ گئی۔500 سے 2 ہزار والا ٹکٹ بلیک میں 20 ہزار کا بکنے لگا اور شائقین اس بڑے مقابلے کو دیکھنے کے لئے ٹکٹ کی ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔

کرکٹ فیور میں مبتلا ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ہفتے کو ہونے والے پاک بھارت کرکٹ کے اس معرکے کو گھر پر ٹی وی پر دیکھنے کے بجائے اسٹیڈیم میں خود اپنی آنکھوں سے دیکھنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ پسندیدہ کھلاڑیوں کے چھکے اور چوکوں پر نعرے نہ لگیں تو کرکٹ کا کیا مزہ نہیں آتا۔لوگوں کا جنون دیکھ کر انتظامیہ بھی 65 ہزار افراد کی گنجائش والے اس اسٹیڈیم میں کرسیاں ہٹا کر زیادہ افراد کے میچ دیکھنے کی گنجائش بنا رہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -