کولکتہ کی وکٹ سازگار، بھارت کیخلاف میچ بہت بڑا ہے ، وسیم اکرم

کولکتہ کی وکٹ سازگار، بھارت کیخلاف میچ بہت بڑا ہے ، وسیم اکرم
کولکتہ کی وکٹ سازگار، بھارت کیخلاف میچ بہت بڑا ہے ، وسیم اکرم

  

کولکتہ(آن لائن) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ بہت بڑا ہے،بھارت پہلے میچ میں شکست کی وجہ سے پریشر میں ہوگا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کولکتہ کی وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے اور پاکستان اس کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔،بھارت کے خلاف میچ میں ہدف کا تعاقب بھی کرنا پڑے تو مشکل نہیں ہوگا۔سابق کپتان کا مزید کہناتھاکہ پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف جیت سے ٹیم کا اعتماد بحال ہوا ہے ،پاکستان کی بولنگ مضبوط ہے ،پاوور پلے میں بھارت پر دباو ڈال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد عامر کی موجودگی میں ٹیم کا پلڑا کافی بھاری ہے اور بھارت کی ٹیم اس کو کھیلتے ہوئے ہچکچاہٹ کا شکار ہو سکتی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -