جویریا خان کی جگہ عائشہ ظفر ٹیم میں شامل ٗآئی سی سی نے منظوری دیدی

جویریا خان کی جگہ عائشہ ظفر ٹیم میں شامل ٗآئی سی سی نے منظوری دیدی

  

بنگلور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں انجرڈ جویریا خان کی جگہ عائشہ ظفر کو شامل کرلیا ہے۔ آئی سی سی نے اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دیدی ہے۔اوپننگ بیٹرجویریا خان ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کے پہلے میچ کے دوران انجرڈ ہوگئی تھیں، انہیں انگوٹھے میں فریکچر ہے جس کی وجہ سے وہ ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے جویریا خان کی جگہ اسکواڈ میں عائشہ ظفر کو شامل کرلیا ٗ21سالہ عائشہ ظفر نے گزشتہ برس دورہ ویسٹ انڈیز میں اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا تھا ٗ وہ اب تک دو ٹی ٹوینٹی اور ایک ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمن ٹیم کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -