ورلڈ ٹی 20کے بڑے مقابلے میں پاکستان فیورٹ ہے ، اسٹیووا
کولکتہ (آن لائن) سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیووا نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین مقابلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔ایک بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اسٹیووا کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کے دوران دھونی الیون پر بہت زیادہ دباؤ ہو گا کیونکہ گرین شرٹس کولکتہ میں کوئی بھی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں ہاری اور یہی ان کے لئے مفید ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ آجکے میچ میں پاکستانی ٹیم بہت ذیادہ پرسکون ہو کرکھیلے گی اور بھارت کے لئے خطرناک ثابت ہوگی، آج کا میچ بھارتی کپتان دھونی کے لئے سب سے زیادہ مشکل مقابلہ ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر بھی بلیو شرٹس کے مقابلے میں گرین شرٹس کو فیورٹ قرار دے چکے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آج کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں اہم مقابلہ ہو گا۔