ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
لاہور( نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب امارات میں بھارت سے فائنل جیتنے والی پاکستان کی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ڈیف انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی مہمان خصوصی تھے ۔کونسل کی طرف سے مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم کو تحائف دیے ۔ ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد شعیب صدیقی نے کہا کہ معاشرے میں کھیلوں کا فروغ صحت مند شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے بالخصوص یوتھ کو معیاری کھیلوں کیلئے حکومتی سطح پر سرپرستی ہونے چاہیے۔
بدقسمتی سے پاکستان میں کوئی شعبی بھی کرپشن اور اقربا پروری سے محفوظ نہیں شعیب صدیقی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سپورٹس کے شعبے کو سیاست سے پاک کیا جائے انہوں نے ڈیف کرکٹ ٹیم کی عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد دی اور ٹیم کے کھیلاڑیوں کو چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اور عبدالعلیم خان کی طرف سے بھی مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا ۔تقریب میں میاں جاوید علی نے ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طر ف سے 9سے 14مارچ تک دبئی میں ہونے والے ٹورنامنٹ کی تفصیلا ت اور پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اپنی مدد آپ کے تحت ا س کونسل نے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں پاکستان کی ٹیم نے فائنل میں بھارت کو شکست دی ۔