بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں شاہد آفریدی انتہائی پرسکون ظر آئےآفریدی نے تھوڑے صبر سے کام نہ لیا تو ایسی اننگز کو دہرانا مشکل ہوگا ٗچیپل
ممبئی(این این آئی)سابق آسٹریلین کپتان ای این چیپل نے پاکستانی شائقین کو خبردار کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف آفریدی کی جانب سے خود بیٹنگ آرڈر میں ترقی دینے اور جارحانہ بیٹنگ کو زیادہ سنجیدگی سے نہ لیں۔چیپل نے ای ایس کرک انفو سے گفتگو میں کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ وہ بہتر ٹیموں کے خلاف بھی بیٹنگ کیلئے اوپر آئیں گے۔ مجھے یہ بھی یقین نہیں کہ بڑی ٹیمیں انہیں اس طرح کھیلنے کا موقع فراہم کریں گی جس طرح وہ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے تاہم اگر وہ اہم مواقعوں پر تحمل مزاجی سے کام لیں تو اکثر مواقع پر ایسا کر سکتے ہیں۔ چیپل نے کہا کہ بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں شاہد آفریدی انتہائی پرسکون ظر آئے اور شاید ان کی کامیابی کی اہم وجہ تھی جس کا انہیں جیت کی صورت میں صلہ ملا۔