ویمنز ورلڈ ٹی 20 ، پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ آج بھارت سے کھیلے گا

ویمنز ورلڈ ٹی 20 ، پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ آج بھارت سے کھیلے گا

  

نئی دہلی (این این آئی)ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ (آج) ہفتہ کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ مصنوعی روشنیوں میں فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم دہلی میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم اپنا تیسرا گروپ میچ 24 مارچ کو بنگلہ دیش جبکہ چوتھا اور آخری میچ 27 مارچ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمن کو اپنے پہلے گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 4 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -