پاکستانی ٹیم کو غیر معمولی کار کر دگی کا مظاہرہ کر نا ہوگا ،عماد وسیم

پاکستانی ٹیم کو غیر معمولی کار کر دگی کا مظاہرہ کر نا ہوگا ،عماد وسیم

  

کولکتہ(این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی عماد وسیم نے کہاہے کہ بھارت سے عالمی مقابلوں میں نہ جیتنے کا جمود کبھی نہ کبھی ضرورٹوٹنا ہے ٗ بھارت کیخلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کو غیر معمولی کار کر دگی کا مظاہرہ کر نا ہوگا ۔عماد وسیم نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ انڈیا سے عالمی مقابلوں میں نہ جیتنے کا یہ جمود کبھی نہ کبھی ضرور ٹوٹنا ہے یہ ساری زندگی تو نہیں رہنا۔ تو ہم امید کر سکتے ہیں کہ یہ اسی بار ٹوٹ جائے تاہم اس کے لیے پاکستانی ٹیم کو غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔عماد وسیم نے کہاکہ وہ انڈیا کے خلاف ابھی تک نہیں کھیلے ہیں لہٰذا ورلڈ ٹی 20 کے میچ کے حوالے سے وہ بہت پرجوش ہیں اور اس میچ میں اپنی ٹیم کیلئے کچھ کرکے دکھانا چاہتے ہیں۔

عماد نے کہاکہ انڈین بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہے اور اس کے پاس ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں لہٰذا جس کسی بھی بیٹسمین کو وہ آؤٹ کریں گے وہ بڑی بات ہو گی۔ ایشیا کپ کے دوران کھویا ہوا اعتماد ٹیم نے بحال کیا ہے اور بنگلہ دیش کے خلاف اس نے بہت ہی زبردست پرفارمنس دیتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -