پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے اختر عبدالرحمن کلب کو 113 رنز سے ہرا دیا
لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے اتفاق کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ایک پریکٹس میچ میں اختر عبدالرحمن کلب کو 113 رنز سے ہرا دیا۔ کوآپریٹو بینک نے پہلے کھیلتے ہوئے 35 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔ جمعہ خان 146 ، امیر حمید 55 ، محمد زاہد 46 اور طارق محمود نے 30 رنز بنائے۔ اختر عبدالرحمن کلب نے 35 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 210 رنز بناسکی۔ نعمان علی 64، ایان علی 38 اور حمزہ مبین نے 46 رنز ناٹ آؤٹ سکور کیا۔ کوآپریٹو بینک کے عثمان عابد نے 16 رنز دیکر 1 اور محمد راشد نے 28 رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
