پاکستانی کو چ باب وولمر کو دنیا سے رخصت ہوئے 9برس ہوگئے

پاکستانی کو چ باب وولمر کو دنیا سے رخصت ہوئے 9برس ہوگئے

  

لاہور (آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر کو دنیا سے گئے 9برس بیت گئے ،ان کا شمار کرکٹ کے کامیاب ترین کوچز میں کیا جاتا تھا۔2007 ء کے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا شمار فیورٹس میں تھا لیکن 17مارچ کو آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست سے تمام خواب بکھر گئے ،پھر چند گھنڈوں بعد ہی ہیڈ کوچ باب وولمر کے انتقال کی خبر سامنے آگئی۔، جمیکا پولیس نے کئی ماہ تک وولمر کی موت کا سبب جاننے کیلیے تحقیقات کیں اور بالا آخر موت کو فطری قرار دے دیا گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سنیئر کھلاڑی انضمام الحق ، یونس خان محمد یوسف اور شعیب اختر باب وولمر کی صلاحیتیوں کے معترف ہیں اور آج بھی کہتے ہیں کہ باب وولمر جیسا کوچ ہی ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل لا سکتا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -