البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیر اہتمام سلامت پورہ میں صفائی آگاہی سرگرمی

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیر اہتمام سلامت پورہ میں صفائی آگاہی سرگرمی

  

لاہور(جنرل رپورٹر ) سلامت پورہ میں البیراک کی صفائی آگاہی مہم، عوام سے تعاون کی اپیل اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔البیراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے لاہور کے نواحی علاقوں میں بھی صفائی آگاہی سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری ہیں ۔ جمعہ کے روز کمپنی کی ہفتہ وار صفائی آگاہی سرگرمیوں کے تحت سلامت پورہ میں آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ مہم کے دوران البیراک کمیونیکیشنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آگاہی کیمپ لگایا گیا اور دُوکانداروں اور راہگیروں میں صفائی سے متعلق آگاہی مواد تقسیم کیا گیا۔ سرگرمی میں یونین کونسل 40کے چیئرمین کے علاوہ دیگر مقامی سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین کا کہنا تھا کہ لاہور کو صفائی کے حوالے سے مثالی بنانے اور صاف ستھرا شہر کا خواب پورا کرنے میں عوام کا تعاون نا گزیر ہے۔ عوام کو چاہیے کمپنی کا بھرپور ساتھ دیں اور کوڑاکرکٹ کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ ویسٹ بیگز میں ڈال کر ورکرز کے حوالے کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -