ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم جانفشانی کے ساتھ چلارہی ہے،کیپٹن(ر) عثمان

ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم جانفشانی کے ساتھ چلارہی ہے،کیپٹن(ر) عثمان

  

لاہور(جنرل رپورٹر ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ انسدادِ ڈینگی مہم کو شہر بھر میں پو ری جانفشانی سے چلا رہی ہے اور اِن ڈور، آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو بھر پور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں گھر گھر جا کر ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں اسی طرح ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں مو جودقبرستانوں، ٹائر شاپس اورکباڑ خانوں کو بھی چیک کر رہی ہیں اور صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز اور ڈی ڈی اوز ہیلتھ سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علا قوں میں ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی خود ما نیٹر نگ کریں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -