علامہ اقبال ٹاؤن کا ٹھوکر نیاز بیگ میں تجاوزات کے خلافآپریشن
لاہور(اپنے خبر نگار سے)علامہ اقبال ٹاؤن انتظامیہ کا ٹھوکرنیازبیگ میں پختہ تجاوزات کیخلاف آپریشن۔ غیرقانونی گھرمسمار کرکے آٹھ کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی۔ٹھوکر نیاز بیگ ریسکیو ٹریننگ سنٹر سے ملحقہ محکمہ اریگیشن کی آٹھ کنال اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر سٹی عاصم سلیم نے کی۔ ٹاؤن آفیسر ریگولیشن علامہ اقبال ٹاؤن، تھانہ چوہنگ اور دیگر عملے نے بھاری مشینری کے ہمراہ آپریشن میں حصہ لیا۔
۔سرکاری اراضی پر لوگوں نے عرصہ دراز سے غیرقانونی گھر تعمیر کر رکھے تھے۔ انتظامیہ کے نوٹس کے بعد بیشتر افراد نے رضاکارانہ طور پر اپنے گھر مسمار کردیئے لیکن جنہوں نے گھر خالی نہیں کیے تھے۔ان کے خلاف ٹاؤن انتظامیہ نے آپریشن کرکے انہیں مسمار کردیا۔ اے سی سٹی عاصم سلیم کے مطابق ریسکیو ٹریننگ سنٹر سے ملحقہ گھر تجاوزات کے علاوہ سکیورٹی خدشات کا باعث بنے ہوئے تھے۔