گرانفروشی کرنے پر 114افراد گرفتار،43کو جیل بھیج دیا گیا

گرانفروشی کرنے پر 114افراد گرفتار،43کو جیل بھیج دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 944مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر17 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ23,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،67افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر114افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے43افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔