دہشتگردی کی روک تھام کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کا ر لائی جائیں،عبدالغفار روپڑی

دہشتگردی کی روک تھام کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کا ر لائی جائیں،عبدالغفار ...

  

لاہور (خبر نگار خصوصی ) دہشتگردی کی روک تھام کیلئے تمام تر صلاحیت بروئے کار لائی جائیں۔ عوام کے تحفظ کیلئے حکومت فول پروف پالیسیاں وضع کرے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے جامعہ درالقدس چوک دالگراں لاہور میں خطبہ جمعہ کے دوران حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے گذشتہ روز پشاور میں ہونیوالے دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت اور ہونے والی جانی نقصان پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -