(ن) لیگ میں شامل ہونے والوں کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں،اشتیاق ملک
لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اشتیاق ملک اور لقمان قاضی نے زعیم قادری کی پریس کانفرنس میں دو پی ٹی آئی کے نام نہاد ٹکٹ ہولڈر رانا زاہد حسین اور عاصم بٹ کی (ن) لیگ میں شمولیت پر سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں شخص نہ ٹکٹ ہولڈر ہے اور نہ ہی کبھی ممبر پی ٹی آئی ، ایسے مفاد پرستوں عناصر کی کوئی جگہ نہیں (ن) لیگ اپنے ہی کارکنوں کو دوبارہ شامل کر رہی ہے