اقتصادی راہداری منصوبے سے معیشت مضبوط ہو گی،سہیل سرفراز منج

اقتصادی راہداری منصوبے سے معیشت مضبوط ہو گی،سہیل سرفراز منج

  

لاہور(پ ر) تاجر راہنما و مسلم لیگ( ن )ٹریڈنگ ونگ لاہور کے سابق چیئرمین سہیل سرفراز منج نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے ملکی معیشت استحکام پذیر ہوگی ۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے وفاقی حکومت کی طرف سے اقتصادی راہداری منصوبہ میں شامل توانائی منصوبوں کو 2017تک مکمل کرنے کے عزم کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ترجیحات میں کالا باغ ڈیم کو بھی شامل کیا جائے کیونکہ کالا باغ ڈیم واپڈا کے قابل عمل اور جلد مکمل ہونے والے منصوبوں میں شامل ہے اور صنعتکار و تاجر برادری کی اکثریت کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے حکومت پر زور دے رہی ہے۔سہیل سرفراز منج نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ میں شامل توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -