پرویز مشرفکو باہر جانے کی اجازت دینا لمحہ فکریہ ہے،میاں مقصود احمد

پرویز مشرفکو باہر جانے کی اجازت دینا لمحہ فکریہ ہے،میاں مقصود احمد

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے پرویزمشرف کی بیرون ملک روانگی پر اپنے شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پرویز مشرف کوپاکستان سے باہر جانے کی اجازت دینا لمحہ فکریہ اور شرمناک امر ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف حکومت پارلیمنٹ میں مشرف کے خلاف ٹرائل کاکریڈٹ لیتی ہے جبکہ دوسری جانب موقف اختیارکیاجاتاہے کہ جوکچھ کیا عدالت کے حکم پرکیا۔انہوں نے کہاکہ جنرل(ر)پرویزمشرف کی بزدلانہ پالیسیوں کے نتائج آج تک قوم بھگت رہی ہے۔سیاستدانوں کو مکا لہرا کر دکھانے والاامریکہ کے سامنے بھیگی بلی بنارہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -