دسمبر 2001میں ریٹائرڈملازمین کی پینشن میں اضافہ کانوٹیفکیشن جاری کرنیکا مطالبہ

دسمبر 2001میں ریٹائرڈملازمین کی پینشن میں اضافہ کانوٹیفکیشن جاری کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( جنرل رپورٹر) دی پنجاب پنشنر ز ایسو سی ایشن کا اجلاس گذشتہ روز حاجی خالد اسلام کی صدارت میں ہو اجس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احسان الحق سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔اجلاس کے شرکاء نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ یکم دسمبر2001کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری ملازمین کو12سال کے بعد کمپوٹڈ پورشن آف پنشن بمعہ اضافہ جات بحالی کا نو ٹیفیکشن جلد از جاری کیا جائے جبکہ سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ گزٹیڈ آفیسرز کو کاغذات تصدیق کرنے کی اجازت دی جائے۔پنجاب پنشنرز ایسو سی ایشن کے اجلاس کے شرکاء نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے مطالبہ کیا ہے کہ 65برس سے زائد عمر کے شہریوں کو ٹرین پر سفر کرنے کے دوران کرائے میں نصف رعایت دی جائے جبکہ اجلاس کے شرکاء نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ65سال سے زائد عمر کے سینئر سٹیزن جن کے شناختی کارڈ کی تارخ ختم ہو چکی ہے انکے شناختی کارڈ ری ویلیڈیٹ تصور کئے جانے کے حوالے سے چیئرمین نادرا سے نوٹیفیکشن جاری کروایا جائے ۔ اجلاس کے اختتام پر صدر حاجی خالد اسلام اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹراحسان الحق سمیت دیگر عہدیداروں نے وفات پانے والے پنشنرز کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔