زچہ ،بچہ کی صحت کیلئے پیدائش میں وقفہ ضروری ہے،بیگم ذکیہ شاہ نواز

زچہ ،بچہ کی صحت کیلئے پیدائش میں وقفہ ضروری ہے،بیگم ذکیہ شاہ نواز

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر بہبود آبادی و تحفظ ماحولیات بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہاہے کہ ماں اور بچے کی صحت خاص اہمیت کی حامل ہے اس لئے بچوں میں مناسب وقفہ کرنا ضروری ہے تاکہ ایک اچھی اور صحت مند قوم ملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ اس حوالے سے بہبودآبادی پروگرام کے تحت چلائی جانے والی جاری آگاہی مہم کے ذریعے صوبائی، تحصیل اور ضلعی سطح پر ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے عوام کو ضروری معلومات و سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں۔ بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے محکمہ بہبودآبادی اپنے مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے شہری و دیہی علاقوں میں مناسب حکمت عملی کے تحت اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

ن خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بہبودآبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے لیبرٹی چوک سے حسین چوک تک محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام فیملی پلاننگ سے متعلق آگاہی واک میں حصہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ دور کے مسائل کے تناظر میں فیملی ہیلتھ سنٹرز اور فیملی ہیلتھ کلینکس میں تعینات سٹاف ماں اور بچے کی صحت ، خاندانی اور معاشی مسائل کے پہلوؤں سے عوام کو روشناس کروا رہا ہے اور ان مسائل کی وجوہات اور تدارک کے حوالے سے فیملی پلاننگ سے متعلق کونسلنگ کے ذریعے معاشرے میں صحت مند اور ترقی پسند سوچ کو متعارف کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -