تحفظ ختم نبوت کانفرنس عشق نبوی ﷺکا پیغام عام کریگی،مولانا عزیز الرحمن
لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مولا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،قاری نذیراحمد،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا عبدالنعیم،مولانا عبدالعزیز،مولانا خالد محمود،قاری ظہورالحق اورمولانا خالد عابدنے خطبات جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا سلام دشمن عالمی قوتیں مسلمانوں کے دلوں سے عشق مصطفوی کے چراغ کو بجھاناچاہتی ہیں 9اپریل تحفظ ختم نبوت کانفرنس چونگی امرسدھو عشق رسالت کے پیغام کو عام کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی ،نیا پاکستان نظامِ مصطفی کے نفاذ سے بنے گا۔اکابرین علماء نے جو شمعی�ئ عشقِ رسول کی روشن کیں وہ ملّت اسلامیہ کے لیے رہنمائی ہے۔ ناموس رسالت کی پاسبانی ہر مسلمان کادینی فریضہ ہے۔حضور نبی کریم ﷺ کی محبت جان ایمان ہے اہل حق ہرقیمت پر ناموس رسالت ایکٹ 295-Cکا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ضروری ہے کہ برصغیر میں اسلام کی شمع کوروشن کرنے والے اولیاء کرام اورصوفیاء کی تعلیمات کوعام کیا جائے تاکہ ملک عزیزامن وسلامتی کا گہوارہ بنے ۔ اولیاء کرام نے ہمیشہ اپنے کردار وعمل سے اسلام کا روشن معتدل پیغام پھیلایا اور انسانیت کو اخوت محبت اور روداری کا سبق دیا ۔