جیلوں میں مارکیٹ ڈیمانڈ کے کورسز کا اجراء کر دیا گیا ہے،چودھری ارشد سعید

جیلوں میں مارکیٹ ڈیمانڈ کے کورسز کا اجراء کر دیا گیا ہے،چودھری ارشد سعید

  

لاہور(جنرل رپورٹر ) مشیر وزیر اعلی برائے جیل خانہ جات چوہدری محمد ارشد سعید نے کہا ہے کہ ٹیوٹا کے تعاون سے سینٹرل جیل لاہور اور ملتان میں مارکیٹ ڈیمانڈ کے کورسز کا اجراء کر دیا گیا ہے جبکہ 12مزید جیلوں میں ان کورسز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔انہو ں نے کہا کہ سینٹرل جیل میانوالی،گوجرانولہ ،بہاولپور ،ملتان ،راولپنڈی ،ساہیوال ،فیصل آباد ،ڈی جی خان ،بوسٹل جیل،فیصل آباد اور بہاولپو ر زنانہ جیل ملتان اور ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں جلد ٹیوٹا کے تعاون سے ان کورسز کا اجراء کیا جا رہا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ان کورسز میں موٹر وائینڈنگ ،الیکٹرک،ویلڈنگ اور موٹر سائیکل ریپرنگ شامل ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -