لاہور ڈویژن میں صافستھری غذا کی فراہمی کیلئے ماڈل ریڑھیوں کی تقسیم شروع

لاہور ڈویژن میں صافستھری غذا کی فراہمی کیلئے ماڈل ریڑھیوں کی تقسیم شروع

  

لاہور(جنرل رپورٹر ) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ ضلع لاہور کے بعد ضلع شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور ضلع قصور میں بھی صاف ستھری غذا کی فراہمی اور بازاروں کی خوبصورتی کے لیے ماڈل ریڑھیاں ریڑھی بانوں کو دینے کا عمل شروع ہو چکا ہے جو نہایت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں دوسرے مرحلے میں گلشن راوی، شاہدرہ ٹاؤن، گرین ٹاؤن اور نشتر ٹاؤن میں ماڈل ریڑھیوں کے لیے اخوت ، متعلقہ ٹی ایم ایز کے ساتھ مل کر ریڑھی بانوں کا سروے کر رہا ہے۔ رواں ماہ میں ہی ان علاقوں میں ماڈل ریڑھیاں دی جائیں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی تمام ماڈل ریڑھی بانوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرے۔۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل کی زیر صدارت ماڈل ریڑھیوں کے حوالے سے اجلاس میں ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان سمیت دیگر اضلاع کے اے ڈی سی ز، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران، لاہور کے ٹی ایم اوز اور اخوت کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -