پولیو ورکر پر کتے چھوڑنے کا واقعہ،خدیجہ فاروقی کی تحریک التوائے کار اسمبلی میں جمع

پولیو ورکر پر کتے چھوڑنے کا واقعہ،خدیجہ فاروقی کی تحریک التوائے کار اسمبلی ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ( ق )کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی صدر شعبہ خواتین پنجاب نے بااثر افراد کی جانب سے انسداد پولیو قطرے پلانے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز پر کتے چھوڑنے اور اسے زخمی کرنے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار میں انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حکومت کی انسداد پولیو مہم و دیگرمحکمہ صحت کے کاموں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں لیکن انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومت ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے کبھی ان کی تنخواہیں روک دی جاتی ہیں اور کبھی ان کے سروس سٹرکچر میں رکاوٹیں پیدا کی جاتی ہیں جو انتہائی افسوسناک رویہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرے اور انہیں قرار واقع سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا تدارک ہوسکے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -