ڈی ایچ اے فیز9تمام صوبوں کے کلچر کا بہترین نمونہ ہوگا برگیڈیئر، ظفر یاسین بابر

ڈی ایچ اے فیز9تمام صوبوں کے کلچر کا بہترین نمونہ ہوگا برگیڈیئر، ظفر یاسین ...

  

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے زیر اہتمام پراپرٹی ڈیلرز کی عملی تربیت کے لیے ٹریننگ سیمینار کا کامیاب انعقاد، ایڈ منسٹریٹر برگیڈےئر ظفر ےٰسین بابر ،میجر رفیق حسرت ،خالد محمود چودھری،ڈائریکٹر ٹرانسفرکرنل (ر)نعیم مسعود ملک،زبیر منصوری،ڈاکٹر سر فر ا ز اعوان کا خطاب سینکڑوں رجسٹرڈ ڈیلرز کی شر کت ، بریگیڈےئر ظفر ےٰسین بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا فیز9پاکستان کے تمام صوبوں کے کلچر کا بہترین نمونہ ہو گا 40ہزار کنال پر مشتمل فیز9کی ڈویلپمنٹ 4سال میں مکمل کریں گے انہوں نے کہا ڈی ایچ اے آپ کا ہے اس کے وقار کا خیال رکھنا بھی آپ کا فرض ہے ،زیڈ بلاک میں ڈویلپمنٹ جاری ہے،سیکٹر ایم کی پوزیشن جلد دینے والے ہیں ڈی ایچ اے کے ٹریفک پلان کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جسے نیسپاک مکمل کر رہی ہے ایڈ منسٹریٹر نے کہا فیز7میں جب میں آیا تو پلاٹ کی قیمت80لاکھ تھی اب 1.25لاکھ ہے ،سدرن لوپ پر کام شروع ہے رنگ روڈ فیز9کے ساتھ ہی مکمل ہو گی جس سے فیز9کی اپروچ چاروں اطراف سے ہو جائے گی ڈی ایچ اے اپنے رہائشیوں کے لیے بہت بڑا ہسپتال بنا رہا ہے جشن بہاراں کے موقع پر بہترین پروگرام ہو رہے ہیں ،ہارٹی کلچرپر دن رات کام ہو رہا ہے 10لان مکمل کر لیے گئے ہیں فیز5میں ایک کنال ،دو کنال کے پلازوں کے لیے جلد خوشخبری دیں گے ،ڈی ایچ اے اور ڈیلر برادری ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں وعدے کے مطابق ڈیلرز کو نیا پلازہ اور ایسوسی ایشن کو دفتر بھی دیں گے ۔انہوں نے کہا کیفے ٹیریا بھی جلد بنے گا ایڈ منسٹریٹر نے تقریب میں حال میں موجود سینکڑوں افراد سے قُرآن پاک روزانہ ایک صفحہ ترجمے کے ساتھ پڑھنے کا وعدہ لیا اور کہا بھائی چارے والا ماحول اپنایا جائے۔ انہوں نے کہا کمیشن آپ کا حق ہے ضرور لیں مگر باہمی احترام یقینی بنائیں ،ڈی ایچ اے سٹی کے ممبران کو پلاٹ دینے کی بھی خوشخبری سنائی ،ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے ٹریننگ سیمینارکے انعقاد پر میجر رفیق حسرت اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا ڈی ایچ اے میں جلد دبئی طرز پر شاپنگ پلازے کی تعمیر شروع کریں گے اب اہل لاہور کو شاپنگ کے لیے دبئی جانے کی ضرورت نہیں ہو گی DHAمیں ہر طرح کی سہولت ملے گی،میجر رفیق حسرت نے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ اے کے ایڈ منسٹریٹر برگیڈےئر ظفر ےٰسین بابر اور ان کی ٹیم کا شکریہٍ ادا کیا اور کہاایڈ منسٹریٹر نے تشریف لا کر ہمارے پروگرام کو چار چاند لگا دئیے ہیں انہوں نے کہا 2017ء میں ہم رجسٹرڈ ڈیلرز کے لیے ڈپلومہ کورس کرائیں گے اور سرٹیفکیٹ جاری کریں گے ڈی ایچ اے میں صرف سرٹیفکیٹ ہولڈر کام کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا دنیا بھر کے 100امیر ترین شخصیات میں سے 40کا تعلق رئیل اسٹیٹ سے ہے ہم بھی اپنی برادری کو قومی دھارے میں شامل کرائیں گے انہوں نے کہا ڈیلرز کے کمیشن کو یقینی بنانے کے لیے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں بل پاس کرائیں گے انہوں نے کہا ڈی ایچ اے نے ڈیلرز کی رجسٹریشن کے لیے انٹرویو شروع کیے ہیں ڈی ایچ اے والے رجستریشن کریں انٹرویو ہم ایسوسی ایشن والے کریں گے ،میجر رفیق حسرت نے ایسوسی ایشن کے فیز6میں دفتر بنانے کے اعلان پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہم بھر پور تعاون کریں گے ،ڈائریکٹر ٹرانسفر نعیم مسعود ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈیلرز حضرات ٹرانسفر کے لیے آتے ہوئے تیاری کے ساتھ آئیں جھوٹ کا سہارا نہ لیں سچ بتائیں۔کراچی سے آئے ہوئے ماسٹر ٹرینر زبیر منصوری نے خطاب کرتے ہوئے مارکیٹنگ کے لیے اصول سے آگاہ کیا ،ڈاکٹر سرفراز احمدنے رزق حلال کے موضوع پر اظہار خیال کیا ،سیکرٹری خالد محمود چودھری نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -