ایڈمنسٹریٹر نے گول مارکیٹ میں مسائل سنے،ڈیفنس پلازہ کی حالت زار پر تشویش

ایڈمنسٹریٹر نے گول مارکیٹ میں مسائل سنے،ڈیفنس پلازہ کی حالت زار پر تشویش

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے ایڈ منسٹریٹر برگیڈےئرظفر ےٰسین بابرنے وائی بلاک گول مارکیٹ ڈیفنس پلازہ کے ہنگامی دورے کے موقع پر مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے ایڈ منسٹریٹر ڈی ایچ اے نے ڈیفنس پلازہ کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پلازہ کے لیے فوری اپریشنل منتخب کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ،ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر میجر رفیق حسرت نے گول پلازہ کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر چودھری مقرب وڑائچ ،رحمت منظور،کرنل اکبر میاں ،ہارون الرشید،یحیےٰ خان ،راشد خان بھی موجود تھے برگیڈےئر ظفر ےٰسین بابر نے ایسوسی ایشن کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل پر فوری طور پر پلازہ میں ٹف ٹائل لگانے،مسجد بنانے ،وضو خانے بنانے و دیگر مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -