چینی ٹیکنالوجی سے ڈرائی بیٹری کے شعبے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی: شاہ فیصل آفریدی

چینی ٹیکنالوجی سے ڈرائی بیٹری کے شعبے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی: شاہ ...

  

لاہور( کامرس رپورٹر)چین سے جدید اور نئی ٹیکنالوجی کی منتقلی پاکستان کے بیٹری سیکٹر خاص طور پر خشک بیٹری کے شعبے میں ترقی کی نئی راہیں کھول سکتی ہے۔یہ بات مسٹر شاہ فیصل آفریدی نے خپ تون سینگشین نیو انرجی ٹیکنالوجی کے جی ایم تھیان وین چھنگ کی قیادت میں چار رکنی چینی وفد سے خطاب کے دوران کہی۔ وفد کے دیگر ارکان میں بزنس مینجر مسٹر تی آن چینگ ، مسٹر چین گونگ اور پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے اڈوائزر مسٹر شیاؤ شامل تھے۔وفد نے بیٹری صنعت اور اس سے منسلک دوسرے شعبوں جیسے کی آٹو موبائل ، جنریٹر ، سولر سسٹم ،الیکٹرونکس اور دیگر صنعتوں میں مشترکہ منصوبے لگانے اور انکا جائزہ لینے کے لئے مسٹر شاہ فیصل آفریدی کی دعوت پر پاکستان چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔چینی وفد کو خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے مسٹر شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے بیٹری کے شعبے میں بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔

چین کی جدید اور نئی ٹیکنالوجی کی درآمد اس شعبے کو نئی بنیادوں پر استوار کر سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں موجود زیادہ تر بیٹری صنعت پرانی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے اور اس سنعت سے منسلک زیادہ تر لوگ بیٹریوں کی پیداوار میں پرانے طریقے استعمال کر رہے ہیں جسکی سب سے بڑی وجہ مقامی سطح پر ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کا فقدان ہے۔

مزید :

کامرس -