چینی زبان کی ترویج سے علم،ہنر اور ٹیکنالوجی کو سمجھنے میں مدد ملے گی: چینی قونصل جنرل

چینی زبان کی ترویج سے علم،ہنر اور ٹیکنالوجی کو سمجھنے میں مدد ملے گی: چینی ...

  

لاہور( کامرس رپورٹر)مینیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے زیر اہتمام چینی زبان سیکھنے والے حکومت پنجاب کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے چینی قونصلیٹ جنرل نے کہا کہ زبان واحد رشتہ ہے جس کے ذریعے دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی زبان کا فروغ خوش آئند بات ہے،،چینی زبان کی ترویج سے علم،ہنر اور ٹیکنالوجی کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری ندیم ارشاد کیانی نے کہا کہ سرکاری افسروں کو چینی زبان سکھانے کا مقصد چین کے تعاون سے جاری سی پیک کے حکومتی منصوبوں میں بہتری لانا ہے۔تقریب میں ڈائریکٹرعمر فاروق علوی کے علاوہ مینیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پرچینی قونصلیٹ نے تربیت مکمل کرنے والے افسروں میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔

مزید :

کامرس -