اسلامی بینکاری و اقتصادیات اور تکافل پر روڈ شو

اسلامی بینکاری و اقتصادیات اور تکافل پر روڈ شو

  

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستانی عوام کو اسلامی بینکاری کی طرف راغب کرنے کیلئے الھدی مرکز برائے اسلامی بینکاری و اقتصادیات(CIBE) اور تکافل پر خصوصی طور پر روڈ شو کا اہتمام کیاگیا۔ جویکم مارچ پشاور سے شروع ہو کر گزشتہ روز لاہور میں پہنچ کر پنجاب یونیورسٹی اسلامک سنٹر،کومسٹ یونیورسٹی ،وٹرنری یونیورسٹی اور تجارتی مراکز میں عوام اور طلباء کو اسلامی بینکاری پر لیکچر دئیے ۔اس پروگرام کے انعقاد کے مقاصد میں سب سے پہلے یہ بات سامنے رکھی گئی ہے کہ پاکستان اسلامی ملک ہے اسلامی بینکاری کو فروغ حاصل ہونا چاہیے جبکہ یہاں پر فنکشل بینکاری جو کہ سود سے جڑی ہوئی ہے۔ جو مسلمانوں کیلئے حرام ہے۔ اس نظام کا خاتمہ ہونا ضروری ہے اس روڈ شو میں مختلف اسلامی سکالر اور عالمی سطح پر اسلامی بینکاری اور اسلامی مالیات کے ماہرین اپنے موضوع کو عوامی آگاہی اور سود سے پاک اسلامی معیشت کی طرف راغب کر نے پرمعلومات سے نوازا۔ مزید حلال اور حرام پر بھی عوامی رائے کو بیدار کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔

کیونکہ پاکستان اسلامی ملک ہے اور حلال بل بھی اسمبلی اور سینٹ سے منظور ہو چکا ہے،جو پاکستانی عوام کیلئے احسن اقدام ہے۔مزید اسلامی بینکاری کے روڈ شو کی اگلی منزل اوکاڑہ ساہیوال سے ملتان ہے۔جبکہ 30 /31مارچ کو کراچی میں اسکا اہتمام ہو گا۔

مزید :

کامرس -