انڈسٹریل صارفین کو نئے گیس کنکشن جلد بحال کیے جائیں: پیاف

انڈسٹریل صارفین کو نئے گیس کنکشن جلد بحال کیے جائیں: پیاف

  

لاہور( کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن فرنٹ(پیاف) نے انڈسٹریل صارفین کے لئے نئے گیس کنکشنز کی جلد از جلدبحالی پر زور دیا ہے اور اس سلسلے میں کئے جانیوالے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا ہے تاکہ ملک میں آنیوالی ایل این جی سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے منسٹری آف پٹرولیم سے اپیل کرتے ہوئے چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا انڈسٹریز کی بحالی کے لئے بلا تاخیر گیس کنکشنز جاری کیے جائیں۔ گزشستہ روز ایک پریس ریلز جاری کرتے ہوئے کہا پیاف کے چےئرمین عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ سینکڑوں کی تعداد میں صنعتی صارفین نے گیس کنکشنز کے لئے اپلائی کر رکھا ہے اور آر ایل این گی کی کنسائنمنٹس بھی ایک کے بعد ایک ملک میں آ رہی ہیں جس سے توانائی بحران بھی کافی حد تک کم ہو جائے گا ، انھوں نے کہا کہ نئے انڈسٹریل کنکشنز سے نئی اور بند صنعتوں کو بحال کیا جا سکے گا جس سے پیداواری لاگت کم ہونے میں کافی مدد ملے گی اور مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے منافع خوروں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

گیگئی،اور ملکی مصنوعات بھی سستی ہوں گی۔پیاف کے سنےئیر وائس چےئرمین تنویر احمد صوفی نے کہا کہ صنعتیں بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور ٹیکسوں میں اضافہ سے پہلے ہی متاثرہورہی ہیں ، ایل این جی کی وافر دستیابی سے نئی صنعتیں لگیں گی، جس سے ملکی اور غیر ملکی سطح پر مقابلے کی فضاء پیدا ہو گی۔

مزید :

کامرس -