گورنمنٹ الخیر مڈل سکول (گرلز) گڑھی شاہو کے طلبہ کا دورہء ایو ان کارکنان

گورنمنٹ الخیر مڈل سکول (گرلز) گڑھی شاہو کے طلبہ کا دورہء ایو ان کارکنان

  

لاہور(جنرل رپورٹر) گورنمنٹ الخیر مڈل سکول (گرلز) گڑھی شاہو‘ لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ‘ داتا دربار‘ لاہور‘ دارارقم‘ اپر مال‘ لاہور‘گورنمنٹ سٹی ڈسٹرکٹ گرلز سکول‘ باغ گل بیگم‘ لاہور‘ نعم النصیر ایجوکیشن سسٹم‘ کوٹ عبدالمالک‘ لاہور کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 408 تھی

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -