انجمن طلبہ اسلام نے ملک بھر میں یوم عشق مصطفیﷺمنایا

انجمن طلبہ اسلام نے ملک بھر میں یوم عشق مصطفیﷺمنایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) انجمن طلبا ء اسلام نے جمعہ کے روز ملک بھر میں یوم عشق مصطفیٰ ﷺ منایا ،ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد ممتاز ناموس رسالت ﷺکے حوالے ریلیاں نکالی گئیں،جبکہ اے ٹی آئی کی تحریک فروغ عشق مصطفیٰ ﷺ کے تحت ملک بھر میں کانفرنسز،سیمینار اور کنونشن منعقد کئے گئے ،اس حوالے سے انجمن طلبا ء اسلام کے مرکزی صدر محمد عاکف طاہر نے کہاکہ اے ٹی آئی کی تحریک فروغ عشق مصطفیٰ ﷺ کا مقصد نوجوان نسل کے دلوں میں محبت رسول ﷺ کی شمع فروزاں کرنا ہے کیونکہ یہی ایمان کی اولین شرط ہے اورپاکستان کی بقا ء کا واحد ذریعہ ہے ، انہوں نے کہا کہ عالم کفر ناموس رسالت ﷺ پر حملے کر کے ہمارے ایمان سے کھیل رہا ہے ۔
ہم پوری دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ لہو کے آخری قطرے تک ناموس رسالت ﷺ پر پہرہ دیں گے ۔ علاوہ ازیں ساہیوال میں منعقدہ فروغ عشق مصطفیٰ ﷺ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علما ء کرام اور پیر صاحبان ہمارے لئے قابل احترام ہیں لیکین وہ اپنے بچوں کو نہ تو احتجاجی ریلیوں میں بھیجتے ہیں اور نہ ہی کسی تحریک کا حصہ بناتے ہیں انہوں نے کہا کہ انجمن طلبا ء اسلام معصوم طلبا ء اور قوم کے بچوں کا غلط استعمال نہیں ہونے دے گی،اب وہی پیر یا بزر گ قابل احترام ہوگا جو خود سمیت اپنے بچوں کو بھی ہر قسم کی تحریک کا حصہ بنائے گا ۔