ایف ایم ایچ کالج آفمیڈیسن کے زیر اہتمام قذافی سٹیڈیم میں سپورٹس ڈے

ایف ایم ایچ کالج آفمیڈیسن کے زیر اہتمام قذافی سٹیڈیم میں سپورٹس ڈے

  

لاہور(جنرل رپورٹر ) ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری ، ایف ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف الا ئیڈ ہیلتھ سائنسز ، اور سعیدہ وحید ایف ایم ایچ کالج آف نر سنگ کے زیر اہتمام پنجاب سپورٹس کمپلیکس ، قذافی اسٹیڈیم میں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا ۔ تما م تربیتی اداروں کے اکٹھے سپورٹس ڈے میں پر و فیسر رخشندہ رحمان ،ڈین سکول آف ہیلتھ سائنسز، پروفیسر جمشید ناصر،پرنسپل ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن، پروفیسر نازیہ یزدانی، پرنسپل ایف ایم ایچ کالج آف ڈینٹسٹری، ڈاکٹر فریحہ شاہ ،وائس پرنسپل ایف ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف الائیڈہیلتھ سائنسز، مصباح ظفر، سوسے زائد فیکلٹی ممبرز طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

ھلیٹکس مقابلوں میں میں لڑکوں اور لڑکیوں کی سو میٹر ریس، دو سو میٹر ریس ، چار سو میٹر ریس، تین ٹانگوں والی ریس اور بوری والی ریس شامل تھی۔

لانہ سپورٹس ڈے کالج میں ایک ماہ سے جاری مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا مجموعہ تھا۔کھیلوں کے مقابلہ جات کے فاتح میں بی ڈی ایس(فٹبال)، فائنل ایئر ایم بی بی ایس (کرکٹ)، فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس (باسکٹ بال)۔ دیگر کھیلوں میں محمد قوسین علی ۔فائنل ایئر ایم بی بی ایس(ٹیبل ٹینس)، شمیم اور قوسین، فائنل ایئر ایم بی بی ایس (بیڈ منٹن)۔ پارسا رانا ، فائنل ایئر ایم بی بی ایس نے چاٹی ریس میں جبکہ عامر حمید،تھرڈ ایئر ایم بی بی ایس نے100میٹر ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔لڑکوں میں سال کے بہترین کھلاڑی محمد قوسین (فائنل ایئر ایم بی بی ایس)، لڑکیوں میں عائشہ شفقت(سیکنڈ ایئر ایم بی بی ایس) اور کلاس میں فائنل ایئر ایم بی بی ایس تھی۔سالانہ سپورٹس ڈے کو پروفیسر اکمل شاہین۔ کنوینر اسپورٹس کلب ، محمد حنیف خان، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ، محمد قوسین علی، پریزیڈینٹ سپورٹس کلب اور فاطمہ میموریل سسٹم کی ٹیم نے ترتیب دیا۔اسپورٹس ڈے کا مقصد جسمانی سرگرمیوں کے سا تھ ساتھ کالج کے تمام اداروں کے طلبا و طالبات کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کا فروغ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -