کرنسی سمگل کرنے والی راحت شہزادی کو پانچ سال قید،13کروڑ روپے جرمانہ

کرنسی سمگل کرنے والی راحت شہزادی کو پانچ سال قید،13کروڑ روپے جرمانہ

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج کسٹم امیرمحمد خان نے پاکستانی کرنسی دوبئی سمگل کرنے کے الزام میں ملوث مجرمہ راحت شہزادی کو جرم ثابت ہونے پر5سال قید اور13کروڑ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔سپیشل جج کسٹم امیر محمد خان کی عدالت میں کسٹم پولیس نے کینٹ سرکل کی رہائشی خاتون راحت شہزادی کے خلاف 14کروڑ روپے کی کرنسی دوبئی سمگل کرنے کے الزام میں چالان پیش کیا تھا،یہ چالان عدالت میں ایک سال قبل پیش کیا گیا،عدالت میں کیس کی باقاعدگی سے سماعت ہوئی جس پر عدالت نے خاتون پر جرم ثابت ہونے پر پانچ سال قید اور تیرہ کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھاہے اگر ملزمہ جرمانے کی رقم ادا نہ کرے تو اسے مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ فیصلے کے بعد خاتون نے عدالت میں رونا شروع کردیا تاہم پولیس نے فیصلے کے بعد ملزمہ کو اپنی تحویل میں لے کر کوٹ لکھپت جیل پہنچا دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -