ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرے پر کروڑوں شائقین کی نظریں جم گئیں

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرے پر کروڑوں شائقین کی نظریں جم گئیں
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرے پر کروڑوں شائقین کی نظریں جم گئیں

  

ہیلو میرے پیارے دوستو! سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہوں گے ، جی ہاں ہم بھی اچھے ہی ہیں اور اچھے کیا خوشی سے پھول کر گول گپّا بھی ہو رہے ہوں گے، جی ہاں وہ اِس لئے کہ بھارت میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستانی شاہینوں نے بنگلہ دیش کو تاریخی شکست سے دوچار کیا ہے جی ہاں اور پاکستانی شاہینوں نے بنگالی کھلاڑیوں سے ایشیاء کپ میں اپنی ہار کا بدلہ لے لیا ۔

جی ہاں خوشی کی بات تھی کہ پاکستانی ٹیم نے بنگالی کھلاڑیوں کو ٹس سے مس نہ ہو نے دیا ، جی ہاں دوستو پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے201 رنز بنائے اور بنگالی کھلاڑیوں کو 202رنز کا ٹارگٹ دیا۔پاکستانی کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور پاکستانی بلے بازوں نے اپنی دھواں دھار باؤلنگ سے ثابت کر دکھایا کہ پاکستانی کپتان کا پہلے کھیلنے کا فیصلہ درست تھا ، میچ کے آغاز سے ہی پاکستانی بلے باز میچ پر چھائے رہے اور ناقابل شکست 202 رنز کی اننگز کھیلی،میچ کا آغاز پاکستانی اوپنرز احمد شہزاد اور شرجیل نے کیا تاہم شرجیل نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور آغاز سے ہی دھواں دھار طریقے سے بیٹنگ شروع کی،لیکن شرجیل جلد ہی آوٹ ہو گئے، جس کے بعد حفیظ اور احمد شہزاد نے پاکستانی ٹیم کو سہارا دیا اور یقیناًحیران کن بات تھی کہ پا کستانی کھلاڑیوں احمد شہزاد اور حفیظ دونوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے ا پنی نصف سنچری مکمل کی بوم بوم اآفریدی نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور19 بولز پر 49رنز بنائے آفریدی کی دھواں دھار بیٹنگ سے شائقین کرکٹ ایک بار پھر بوم بوم آفریدی کو داد دینے پر مجبور ہو گئے، جی ہاں آفریدی نے ثابت کیا کہ وہ آج بھی نہ صرف بہترین بلے باز، بلکہ بہترین باؤلر بھی ہیں۔آفریدی کی نصف سنچری ایک رنز کی کمی کے باعث مکمل نہ ہو پائی، آفریدی نے باؤلنگ میں بھی اپنا جادو چلایا اور تین کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیاتاہم پاکستانی بلے بازوں نے بلے بازی میں تو ا پنے جوہر دکھائے لیکن پاکستانی کھلاڑی باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بھی کسی سے کم نہ رہے اور یقیناًپاکستانی ٹیم اپنی عمدہ کارکردگی کے باعث ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا پہلا میچ جو کہ بنگلہ دیش کے خلاف تھا جیتنے میں کامیاب رہی، تاہم پاکستانی ٹیم کے میچ جیتنے ہی مُلک بھر کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ملک بھر سمیت وفاقی دارالحکومت میں بھی منچلوں نے سڑکوں پر نکل کر بھنگڑے ڈالے، مٹھائیاں بھی تقسیم کیں، بہرحال پاکستانی قوم اپنے شاہینوں کی جیت سے خوش ہے، لیکن ابھی امتحان اور بھی ہیں جی ہاں پاکستانی شاہینوں نے ابھی بھارت نیوزی لینڈ آسٹریلیا جیسے حریفوں سے مقابلہ کر نا ہے اور یقیناًپاکستانی کھلاڑیوں کے لئے آسان ہدف نہ ہوں گے، لیکن پھر بھی پاکستانی قوم کو اپنے شاہینوں پر بھروسہ ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جو کہ بھارت میں ہو رہا ہے، ضرور جیت کر دُنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم ایک بار میدان کر کٹ میں لہرائیں گے اور دُنیا کو بتلا دیں گے کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی بھی کسی سے کم نہیں وہ کسی بھی جگہ اپنے مُلک کا نام روشن اور جھنڈا اونچا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاہم دوستو بتلاتے چلیں کہ تازہ ترین خبریں تھیں کہ پاکستان قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان اور شیخ رشید بھی پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے بھارت پہنچ گئے جی ہاں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ ہی ہمارا فائنل ہے تاہم جناب عمران خان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے ان سے مشورہ مانگا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ٹیم کا مورال بلند کرنے بھارت میچ دیکھنے خصوصی طور سے پہنچے ہیں،تاہم خبر یہ بھی تھی کہ عمران خان میچ سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے اور انہیں بھارت سے جیت کے گُر بھی بتائیں گے۔ بہرحال دوستو دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کے لئے جناب عمران خان کے مشورے کیا رنگ لائیں گے کہ پاکستان ٹیم بھارت کو ہرا کر بھارت سے بھی ایشیاء کپ میں شکست کا بدلہ چکا سکے۔ بہر حا ل دوستو آج پاک بھارت میچ پر پوری دنیا کی نظریں جمی ہیں اور ہمارے بہت سے دوست کہہ رہے ہیں کہ اگر پاکستانی ٹیم بھارت کو پچھاڑنے میں کامیاب ہو گئی تو یقیناً ورلڈکپ بھی جیت جائے گی اور یقیناًپاک بھارت ٹاکرے پر کروروں شائقین کرکٹ کی نظریں لگی ہیں اور یقیناً سب کو انتظار ہے اس گھڑی کا جب پاک بھارت ٹیمیں میدان میں اتریں اور زور دار مقابلے کا آغاز ہو۔

بہرحال آپ سے اجازت چاہتے ہیں اسی آس و امید کے ساتھ کہ انشااللہ پاکستانی ٹیم ضرور بھارت کی سرزمین پر نہ صرف بھارت کو ہرائے گی، بلکہ ٹیء ٹونٹی ورلڈ کپ بھی ضرور جیت کر لاء ے گی انشاء اللہ ، تو دوستو ملتے ہیں جلد ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا !

مزید :

کالم -