500اشتہاریوں کے ضامنوں کے خلافکارروائی کا حکم

500اشتہاریوں کے ضامنوں کے خلافکارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)اینٹی نارکوٹکس کی عدالتوں سے جعلی ضمانت ناموں پر500ملزمان ضمانت کے بعدمفرور ہیں جنہیں عدالت نے اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے مقدمات کوداخل دفترکرتے ہوئے ضامنوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے ۔واضح رہے کہ سیشن جج لاہورنے تمام ایڈیشنل سیشن ججزکومچلکوں کی خودتصدیق کرکے روبکارجاری کرنے کاحکم جاری کررکھا ہے۔
اینٹی نارکوٹکس کی 12عدالتوں نے منشیات کے مختلف مقدمات میں ضمانت کے بعدلاپتہ ہونے والے 500ملزمان کواشتہاری قراردے کرکیس داخل دفترکردیئے ہیں۔عدالت نے پولیس کوحکم دیاہے کہ جعلی مچلکے جمع کرانے والے افرادکوفوری گرفتارکرکے پیش کیاجائے جبکہ اس ضمن میں سیشن جج نذیراحمدگجانہ نے تمام ایڈیشنل سیشن ججز کوحکم دے رکھا ہے کہ عدالت میں جوبھی ضمانت منظورکی جائے اس کے ضمانت ناموں کی وہ خود تصدیق کریں اوربعدمیں روبکارجاری کی جائے،صرف عدالتی عملے پرانحصارنہ کیاجائے۔