ڈرگ انسپکٹر پر چھری سے حملہ کرنے والے سٹور مالک کی ضمانت خارج

ڈرگ انسپکٹر پر چھری سے حملہ کرنے والے سٹور مالک کی ضمانت خارج

  

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ نے چھاپے کے دوران ڈرگ انسپکٹر پر چھری سے حملہ کرنے والے سٹور مالک کی ضمانت خارج کردی۔چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں ساجد میڈیکل سٹور کینٹ کے مالک ماجد علی نے اپنی درخواست ضمانت دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس پر ڈرگ انسپکٹر پر چھری سے حملہ کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، ضمانت پر رہا کیا جائے۔ عدالت میں پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ڈرگ انسپکٹر کمال سکندر کو اطلاع ملی کہ ماجد علی بغیر لائسنس کے میڈیکل سٹور کئی برسوں سے چلا رہا ہے۔

میڈیکل سٹور پر چھاپہ مارا گیا تو ماجد علی غصے میں ا?گیا اور اس نے چھری نکال کر ڈرگ انسپکٹر پر حملہ کردیا، جسے حراست میں لے کر چھری برا?مد کرلی گئی تھی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ماجد میڈیکل سٹور کینٹ کے مالک کی عبوری ضمانت بعدازگرفتاری خارج کردی۔ ملزم کے خلاف تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -