دین کے اصولوں پر عمل کر نے سے خا ندان جڑتے ہیں،مولانا احمد علی ثانی

دین کے اصولوں پر عمل کر نے سے خا ندان جڑتے ہیں،مولانا احمد علی ثانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی )جمعیت علماء اسلام (س) نے کہا ہے کہ دین کے اصولوں پر عمل کر نے سے خا ندان جڑتے ہیں میاں اور را نا کے قانون سے خا ندان اجڑتے ہیں ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز جے یو آئی لاہور کے امیر مولانا احمد علی ثانی ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین ، قاری واحد بخش، رحمت اللہ لاشاری،قاری عبدالرؤفربانی،مولاناعبدالرحمن اویسی و دیگر نے اجلاس میں کیا۔
اور مولانا عبدالرؤف ربانی سمیت دیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین نے کہا کہ قوم نا مو س رسالت کے قانون کی حفاظت کے لئے میدان میں نکلنے کے لئے تیار ہو جائے سیکولر عناصر ایک بار پھراس قانون پر وار کرنا چاہتے ہیں یہ قانو ن کسی انسان کا بنایا ہوا نہیں بلکہ خود اللہ رب العزت نے اپنے محبوب کی ناموس کی حفاظت کیلئے بنایا ہے غلامان مصطفےٰﷺ اس قانون کو ختم کرنے یا اس میں ترمیم ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔