25تاریخی مقامات اورنج ٹرین کے باعث متاثر ہونیکا خدشہ ہے،سعدیہ سہیل

25تاریخی مقامات اورنج ٹرین کے باعث متاثر ہونیکا خدشہ ہے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ شالامار باغ، چوبرجی، لکشمی اور موج دریا جیسے 25 کے قریب تاریخی مقامات اورنج لائن منصوبے کی زد میں آکر منہدم کیے جانے یا متاثر ہونے کے خدشے سے دوچار ہیں یہ مقامات تاریخی ورثہ قرار دیئے گئے ہیں ۔

جس کا مطلب ہے کہ ان کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ زیرزمین راستے کے گرد موجود عمارات کے استحکام اور بنیادوں کو مضبوط کرنے کا معاملہ منصوبے کی تیاری اور لاگت کے تخمینے میں سرے سے شامل ہی نہیں کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -