پنجاب کے منصوبوں پر تنقید کرنے والے کے پی کے کیلئے کچھ نہ کر سکے،میاں عرفان

پنجاب کے منصوبوں پر تنقید کرنے والے کے پی کے کیلئے کچھ نہ کر سکے،میاں عرفان

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ لاہور میٹروبس پرروزانہ ان گنت افرادسفر کرتے ہیں یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے ۔عمران خان پنجاب حکومت کے منصوبوں پر تنقید کرتے ہیں مگر خیبرپختون خواہ کے عوام کے لئے کچھ نہیں کرسکے ۔اسلا م آباد راول پنڈی میٹرو بس منصوبہ اپنی مثا ل آپ ہے ۔ریکاڈ مدت میں تعمیر کیا گیا یہ منصوبہ اعلی شاہکار ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت بہتر ہو رہی ہے،غیر ملکی سرمایہ کاروں کا حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد بڑھا ہے۔ معاشی آزادی کے بغیر حقیقی آزادی کا تصور ادھورا ہے مضبوط معیشت سے قومیں مضبوط ہوتی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -