تحفظ خواتین بل خاندانی نظام تباہ کرنیکی سازش ہے،عبدالوحید روپڑی

تحفظ خواتین بل خاندانی نظام تباہ کرنیکی سازش ہے،عبدالوحید روپڑی

  

لاہور(پ ر)جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ تحفظ نسواں بل خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے نہیں بلکہ پاکستانی معاشرے اورخاندانی نظام کوتباہ کرنے کی ایک گھناؤنی سازش ہے، بل منظور کرنے سے قبل اسلامی نظریاتی کونسل کے آئینی ادارے سے رائے نہ لینا اس آئینی ادارے کی توہین ہے۔

،جماعت اہلحدیث دیگر دینی جماعتوں کے ہمراہ اس بل کے خلاف بھر پور تعااون کرے گی ان خیالات کا اظہار گذشتہ روزپنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہدروپڑی نے جماعت اہلحدیث پنجاب کی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورت کو جو حقوق دئیے کوئی مذہب اور تہذیب نہیں دے سکی، اسلام عورت پر تشددکی حوصلہ افزائی نہیں کرتا بلکہ وہ اسے بزدلی خیال کرتا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -