شوکت خانم ہسپتال میں شعبہ نرسنگ کی 11ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

شوکت خانم ہسپتال میں شعبہ نرسنگ کی 11ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

  

لاہور(پ ر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر میں گزشتہ روز ہسپتال کے شعبہ نرسنگ کی 11ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس تقریب میں ہسپتال کے نرسنگ سکول کے مختلف تعلیمی پروگرامز میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ اور ہسپتال کی بہترین نرسز کو ان کی شاندار کارکردگی پرخصوصی اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے ہسپتال کے شعبہ نرسنگ اور اس سے متعلقہ نرسگ سکول کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں نرسز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹریننگ دی جاتی ہے۔

جس کی بدولت یہاں بہترین نرسز موجود ہیں ۔ انھوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی نرسز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ ایک انتہائی مقدس پیشہ ہے اور اس کی اہمیت ڈاکٹرز سے کم نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -